پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم وینکیا نائیڈو، نرملا سیتا رمن، پیوش گوئل، کانگریس کے پی چدمبرم، کپل سبل، امبیکا سونی، جنتا دل (یو) کے شرد یادو اور راشٹریہ جنتا دل کی
میسا بھارتی سمیت 43 نئے راجیہ سبھا اراکین کوحلف دلایا گیا۔
راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہونے پر چیئرمین ڈاکٹر حامد انصاری نے 12 ریاستوں کے ان اراکین کو حلف دلایا۔
ان میں نامزد رکن سنبھاجی ساہو چھترپتی بھی شامل ہیں۔